احسن اقبال

پی ٹی آئی والے جس نشست سے استعفی دیں گے وہاں ضمنی انتخاب ہوگا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی اراکین کو استعفے دینے کا شوق ہے تو اسے پورا کرلیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن پی ٹی آئی والے جس نشست سے استعفی دیں گے وہاں ضمنی انتخاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نئی حکومت اس بات کی انکوائری کروائے گی کہ کیوں ایک سفارتی کیبل کو سازشی خط قرار دیا گیا۔ اگر امریکی سفارت کار سے 7 مارچ کو میٹنگ ہوئی تو اس کے بعد احتجاج کیوں نہ ہوا؟ خط کے متعلق مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز جب پارلیمنٹ کے باہر قیدیوں والی وین آئی تو چیزیں پگلنا شروع ہوئیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی جانب سے استعفوں کے اعلان پر احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس نشست سے استعفیٰ دیں گے وہاں ضمنی انتخاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، شہباز شریف

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کا سب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے