رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی نے 3 سال میں انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 سال میں انتقام کے علاوہ کچھ نہیں کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حقیقت عوام پر واضح ہو چکی ہے، نیب سے کچھ نہیں بن پایا تو ایف آئی اے کو آگے کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ذریعے جہانگیر ترین کو این آر او دے کر بجٹ پاس کرایا گیا۔

واضح رہے کہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ پنجاب کی زبان محبت کی زبان ہے، کسی سے نفرت کا درس نہیں دیتی، جہانگیر ترین کے خلاف انتقامی کارروائی ہو رہی تھی۔نیب نیازی گٹھ جوڑ کو اب ایف آئی اے میں لے آئے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے میرٹ پر فیصلہ کریں، انتقامی سوچ کے آلہ کار نہ بنیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے