یوسف رضا

الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے متفقہ  امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں میں کہا کہ ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔ خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست پی ٹی آئی کے فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کردی، درخواست میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیا گیا اور کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے اور مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کرے اور ویڈیو اسکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی استدعا کر دی۔ خیال رہے اسلام آباد کی جنرل نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دے دی تھی ، یوسف رضاگیلانی کو 169 ووٹ ملے، جب کہ حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے، قومی اسمبلی سے مجموعی 340 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 7 مسترد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے