منظور وسان

منظور وسان کی فواد چوہدری، شیخ رشید اور بشری بی بی سے متعلق نئی پیشگوئی

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے شیخ رشید، فواد چوہدری اور بشری بی بی سے متعلق نئی پیشگوئی کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت سندھ منظور وسان سے صحافی نے سوال کیا کہ وسان صاحب سنا ہے کہ بشری بی بی بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والی ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ بشری بی بی عمران خان کا ساتھ چھوڑ جائے گی۔ ایسے حالات بھی ہوتے ہیں کہ بیوی شوہر کو چھوڑ دیتی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے والے کافی لوگ پی پی پی میں آرہے ہیں ان کو پتہ ہے کہ اب مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور بلاول بھٹو کا ہے۔ شیخ رشید کا کوئی مستقبل نہیں ہے، گرفتاری سے بچنے کے لیے بیماری کا کوئی بہانہ بنا کر ہاسپٹیلائز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری پرانا جیالہ ہے، وہ واپس اپنی پرانی پارٹی پی پی پی میں ہی آئے گا۔ فواد ہمارا تھا اور ہمارا ہی رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے