شہباز شریف

اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کررہا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اقتدار کی ہوس میں میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کررہا ہے، پاکستانی قوم نے اسے مسترد کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی ہر تقریر ان کے کسی عوامی عہدے کیلئے نااہل ہونے کا ثبوت ہے، پی ٹی آئی نے ان کی براہِ راست سرپرستی میں قومی اداروں پر کیچڑ اچھالنے کی منظم مہم چلائی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ عمران نیازی کی عوام اور ملک دشمن اقدامات اور مہم سے پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ عوام کے سامنے عمران نیازی کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ اقتدار کی ہوس میں عمران نیازی میکاویلین سیاست کا شرمناک باب رقم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے