روس نے یورپی یونین کو شدید دھمکی دے دی

روس نے یورپی یونین کو شدید دھمکی دے دی

ماسکو (پاک صحافت) روس نے دھمکی دی ہے کہ اگر یورپی یونین کی جانب سے صدر ولادیمیر پیوٹن پر سفری پابندی عائد کی گئی تو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کردیں گے۔

روس وزارت کے وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا کہ اگر تکلیف دہ اقتصادی اور سفری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو جواب میں ہم بھی یورپی یونین کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روسی وزیر خارجہ کا بیان یورپی سفارتکاروں کے اس بیان کے ردعمل میں دیا ہے جس میں نے یورپی یونین کی جانب سے رواں ماہ کے آخر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے اتحادیوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے اور اثاثے منجمد کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا جب کہ یہی عندیہ فرانس اور جرمنی بھی دے چکے ہیں۔

روس اور یورپی یونین کے درمیان تلخی کا آغاز اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کی گرفتاری اور جیل بھیجنے کے معاملے پر ہوا تھا جب کہ اس میں شدت روس کی جانب سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ اور جرمن سمیت دو یورپی ممالک کے سفارت کاروں کو بغیر وجہ بتائے ملک بدر کرنے پر آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے