شہباز شریف

پی ٹی آئی حکومت کا ہر دن قومی سلامتی کیلئےخطرات بڑھا رہا ہے۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا ہر دن قومی سلامتی کے لئے خطرات اور خدشات بڑھا رہا ہے اب قوم کو اس حکومت سے نجات دلانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی میں مسلسل اضافہ اور آئی ایم ایف کی سلامتی و قومی اداروں کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق شرائط خطرے کی گھنٹی ہے۔ یہ کون سے اچھے دن آئے ہیں کہ ہر روز چائے، چینی، آٹے، انڈے، دودھ، دہی، گھی، چاول، سبزیوں اور دوائی کی قیمت بڑھتی ہی جا رہی ہے؟۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ معاشی تباہی کی جلتی آگ پر مہنگائی تیل کا کام کررہی ہے، حکمرانوں کا ہر دن قومی سلامتی کے لئے خطرات اور خدشات بڑھا رہا ہے، موجودہ حکومت کی ناکامی پاکستان کے وجود اور مفادات کے لئے زہر قاتل بن چکی ہے، نجات حاصل نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کے مسائل کو یہ حکومت حل نہیں کرسکتی، مزید وقت ضائع کرنا ملک اور قوم کے ساتھ سنگین زیادتی ہے۔ اس ظالم حکومت سے نجات کے لئے پوری قوم کو گھروں سے باہر نکلنا ہوگا اور فیصلہ کن قدم اٹھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے