سراج الحق

ڈومیسٹک وائلنس بل کا قانون ہمارے خاندانی نظام پر حملہ ہے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈومیسٹک وائلنس بل خاندانی نظام پر حملہ قرار دے دیا۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک وائلنس بل کا قانون ہمارے خاندانی نظام پر حملہ ہے، ہمار ا مطالبہ ہے کہ اس بل کو حکومت واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کے ساتھ بڑے وعدے کئے تھے مگر ان میں سے ایک بھی پور انہیں کیا گیا ۔پی ٹی آئی حکومت نے ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا لیکن تمام قوانین شریعت سے منافی بنائے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان میڈیا اتھارٹی بل بھی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو 30 سال پیچھے کردیا ہے،57بنائے گئے قوانین میں ایک بھی عوامی مفاد کا نہیں ہے، اسمبلی سے باہر 68 آرڈننس پاس کیے گئے ہیں ان میں بھی کوئی عوام کے لیے نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے