راجہ فاروق حیدر

جلد ہندوستان کا سیکولر ازم میں چھپا انتہا پسندانہ چہرہ دنیا کے سامنے آنیوالا ہے ، راجہ فاروق حیدر

مظفر آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جلد ہندوستان کا سیکولر ازم میں چھپا انتہا پسندانہ چہرہ دنیا کے سامنے آنیوالا ہے ، وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی اور وہ آزادی کی منزل حاصل کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے جاری بیان میں کہا کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالے سلوک نے دنیا بھر میں اس کی جمہوریت کا پردہ چاک کرکہ رکھ دیا ہے ، آج ہی کے دن گاوکدل اور ہندواڑہ میں 91کشمیریوں کو ہندوستانی فوج نے قتل کیا تھا۔ ان کہنا ہے کہ ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر میں کشمیری عوام یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے جاری بیان میں مزید  کہا ہے کہ مودی کے ہندوستانی جمہوریت کے لبادے میں چھپے اصل چہرے کو سامنے لائے ، ہندوستانی فوج کی پریڈ جمہوریت کے لیے نہیں ہمسایہ ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے۔ جلد ہندوستان کا سیکولر ازم میں چھپا انتہا پسندانہ چہرہ دنیا کے سامنے آنیوالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے