پی ٹی آئی

سابق رکن اسمبلی سرفراز کھوکھر کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سرفراز حسین کھوکھر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں ملک سرفراز کھوکھر نے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی کی وجہ سے پی ٹی آئی کو خیر باد کہا ہے، اداروں سے تصادم کی پارٹی پالیسی ملکی مفاد میں نہیں۔

ذرائع کے مطابق ملک سرفراز کھوکھر کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد بھی پارٹی اپنے ریاستی اداروں کے خلاف جارحانہ بیانیہ پر قائم ہے، اس لیے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ ملک سرفراز کھوکھر 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے