راجہ پرویز اشرف

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو جو خواب دکھائے سب الٹے ہوگئے، پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو جو خواب دکھائے سب الٹے ہوگئے۔ راجہ پرویز اشرف کاکہنا ہے کہ جب عمران الیکشن میں آئے تو بجلی کا بل اٹھا رکھا تھا، بل ادا نہ کرنے کا بول کر عوام کو ورغلایا اور آج بجلی کی قیمت کہاں ہے؟

تفصیلات کے مطابق 27 فروری لانگ مارچ کے حوالے سے ڈویژنل عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر  اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ  عمران خان الیکشن سے قبل ملک سے باہر رہنے والوں کو رقم ہنڈی کے ذریعے بھیجنے کا کہا جاتا تھا۔ الیکشن سے پہلے وعدے کیے گئے تھے کہ میری ٹیم پاکستان کو منہگائی کی دلدل سے نکالے گی، آئینی طریقہ سے ہرچیز کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ ہم استعفیٰ دینگے نہیں بلکہ عمران خان سے استعفیٰ لیں گے، پیپلز پارٹی کی قیادت سے زیادہ آج تک کسی نے کوئی قربانی نہیں دی، 27  فروری جب تک اسلام آباد میں مارچ پہچنے گا پوری دنیا میں پیپلزپارٹی کا ہی ذکر ہوگا۔ لانگ مارچ بلاول نے ہمارے بھروسہ اسکا اعلان کیا، لانگ مارچ زندگی اور موت ہے انشاءاللہ آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے