عابد شیر علی

جیل میں دیسی مرغے کھا کر بانی پی ٹی آئی اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، عابد شیر علی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ جیل میں دیسی مرغے کھا کر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، وہ اپنے ہی نرغے میں آگئے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ ٹرائل مکمل ہو تو بانی پی ٹی آئی کی چوری ثابت ہو جائے گی۔ چوری اور ڈکیتی کرنیوالے کو گڈ ٹو سی یو کہا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کیا کابینہ میں بند لفافوں پر منظوری لینے کا رواج نواز شریف نے ڈالا؟ اس شخص نے اہلیہ کے ساتھ مل کر ڈاکا ڈالا، کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی، 190 ملین پاؤنڈ کیس نیشنل کرائم ایجنسی نے بنایا ملکی ادارے نے نہیں، 190ملین پاؤنڈ قومی خزانے میں جمع ہونے چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات پر نواز شریف پر بھونڈا الزام لگایا، یہ شخص ایک بار پھر ملک کو انتشار کی طرف گھسیٹ رہا ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، ایک شخص ملکی بہتری کےلیے کام کرتا ہے تو اسے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کردیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے