سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے ریاست مدینہ کے تصور کے برعکس اقدامات اٹھائے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ریاست مدینہ کے تصور کے برعکس اقدامات کرکے ریاست مدینہ کے نام کو بدنام کیا ہے، حکومتی نعرے اور دعوے سبز باغ ثابت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کو آئی ایم ایف اور معاشرہ کو مغربی این جی اوز کے حوالے کردیا، ایٹمی اسلامی پاکستان کے عوام عالمی مالیاتی اداروں کے غلام بنا دیے گئے ہیں۔ حکمرانوں نے اسلام کی بجائے امریکا کا پرچم تھاما ہوا ہے، قومی سلامتی کے مشیر نے خود اعتراف کیا کہ ہم واشنگٹن کے غلام ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی کشتی سیاسی بھنور میں ہے، اتحادی اپوزیشن سے اور اپوزیشن حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ حکمران طبقے کی لڑائیاں مفادات کے تحفظ اور دودھ کے فیڈر کے لیے ہیں، حکمران طبقہ بری طرح ایکسپوز ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے