احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت نے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو فروخت کردیا ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی عوام دشمن حکومت نے اسٹیٹ بینک عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کو فروخت کردیا ہے اور عوام کو اس کی غلامی پر مجبور کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان لائنوں میں لگے ہوئے ہیں اور حکومت نے کھاد اسمگل کرا دی، آنے والے دنوں میں گندم اور آٹے کا بحران آئے گا، وزیر کہیں گے زیادہ روٹیاں کھانے سے آٹا بحران ہوا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو کہا گیا ہے کہ اب آپ اسٹیٹ بینک سے سستا قرضہ نہیں لے سکتے، حکومت اب کمرشل بینکوں سے قرضہ لے گی، اسٹیٹ بینک کی خود مختاری داؤ پر لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے قانون میں سقم پر حکومت کے پاس وضاحت موجود نہیں، اسٹیٹ بینک کا گورنر یا ڈپٹی گورنر پاکستانی ہونا چاہیے، اس قانون کے تحت ڈپٹی گورنر یا بورڈ ممبر غیر ملکی ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے