تجارتی خسارہ

حکومت نے ملک کا دیوالیہ کر دیا، تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر کے نزدیک

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے ملک کا دیوالیہ کر دیا، تجارتی خسارہ  تین ارب ڈالر کے نزدیک جا پہنچا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا تجارتی خسارہ مارچ میں 97.6 فیصد بڑھ کر 2 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس اسی ماہ میں ایک ارب 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر سے تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا ہے فروری میں یہ 23.93 فیصد بڑھ کر گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 2 ارب 3 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں درآمدی بل میں اضافے کو تجارتی خسارہ بڑھنے کا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تر پہنچ چکی، جبکہ درآمدی بل خسارے کی بنیادی وجہ ہے۔ یاد رہے کہ  حکومتی پالیسیاں کسی بھی حوالے سے معیشت کو نظر انداز کرتے ہوئے نہیں بنائی جاتیں اور اس وقت پاکستانی معیشت کو مدنظر رکھ کر بات کی جائے تو موجودہ حکومت نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رکھی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔  عبدالرزاق داؤد کے مطابق 9 ماہ میں تجارتی خسارہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 17 ارب 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں بڑھ کر 21 ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگیا جو 22.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔رواں برس مارچ میں تجارتی خسارے میں اضافے کی بڑی وجہ درآمدات میں زیادہ جبکہ برآمدات میں کم اضافہ ہونا ہے، گزشتہ کئی ماہ سے درآمدی بل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے