بلاول بھٹو

پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرکے این اے 194 کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیف اللہ ابڑو کی حمایت پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لوگ اب سمجھنا شروع ہوگئے ہیں، ن لیگ کا راستہ روکنے کا واحد طریقہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے لاہور کے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عام انتخابات کے معاملے پر نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سیف اللہ ابڑو نے پی پی کے حق میں دست برداری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر شیر کا راستہ روکیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کہ وہ حمایت پر سیف اللہ ابڑو کے مشکور ہیں، پی ایم ایل این کو روکنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ 8 فروری کو تیر کو ووٹ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے