اداکارہ

میرے خیال میں فیمینزم متوازن خیال ہے، اداکارہ ثروت گیلانی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے فیمینزم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میرے خیال میں فیمینزم متوازن خیال ہے  لیکن لوگوں کو لگتا ہے کہ فیمینزم صرف عورتوں کے لیے ہے لیکن ایسا نہیں ہے، اس کا مردوں سے بھی اس کا تعلق ہے کہ مرد کس طرح برتاؤ کر رہا ہے، کس طرح تبدیلی لا رہا ہے لہٰذا ہم فیمینزم کو غلط سمجھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویب شو کے دوران گفتگو کرتے ہوے اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ میں  یہ نہیں کہتی کہ میں ایک فیمینسٹ ہوں،  مجھے لگتا ہے کہ مرد کی اپنی جگہ ہے میں یہ نہیں کہوں گی عورت عورت ہر  جگہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے محسوس ہوتا  ہے کہ ایک خاص وقت میں مرد کی ضرورت بھی پڑتی ہے، چاہے خاتون کتنی بھی آزاد ہو ، مجھے لگتا ہے کہ میں آزاد عورت ہوں لیکن میرا خیال ہے کہ مجھے بھی ضرورت پڑ سکتی ہے ایک ایسے شخص کی جو کہے کہ میں آپ کا خیال رکھوں گا، وہی جس پر میں انحصار کر سکوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثروت گیلانی کہتی ہیں کہ  پاکستان میں خاص طور پر جب ہم فیمینزم کی بات کریں تو لوگوں کو لگتا ہے کہ اس میں مرد کا کوئی ہاتھ نہیں ہے کیوں کہ بہت سے مرد فیمینزم کو  آگے لے جانے میں مدد کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنی عورتوں کو تعاون فراہم کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ اس لئے کہتی ہوں کہ ‘ہر جگہ عورت عورت نہیں ہونا چاہیے، مرد کی اپنی جگہ ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے