آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ہنگامی دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

کراچی (پاک صحافت) موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہی و نقصان اور سیلاب زدگان کے لئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں سندھ اور بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ اور بلوچستان میں فوجی جوانوں کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں آرمی فلڈ ریلیف سینٹر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ملٹری آپریشنز ڈائریکٹریٹ کے ساتھ قومی فلڈ ریلیف اقدامات کو کوآرڈینیٹ کرنا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی فلڈ ریلیف سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔ ان سینٹرز پر امدادی اشیاء اکھٹی کر کے متاثرین تک پہنچائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے