احسن اقبال

پی ڈی ایم میں واپسی کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں واپسی کا فیصلہ خود پیپلزپارٹی نے کرنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی خود فیصلہ کرے گی کہ انہیں پی ڈی ایم میں دوبارہ شامل ہونا ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے  پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ 29 مئی کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کا سربراہی اجلاس ہوگا، جس میں مولانا فضل الرحمان بتائیں گے کہ پیپلزپارٹی سے ان کی کیا بات ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نے راہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلاف کا سہارا لینا مسلم لیگ ن کے لیے کوئی پائیدار سیاسی تدبیر نہیں ہے۔ یہ پی ڈی ایم کی وجہ سے ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اپنی سیاست کو ڈوبتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے