شازیہ مری

سلیکٹڈ وزیراعظم خود کو آمر سمجھ بیٹھے ہیں، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم خود کو آمر سمجھ بیٹھے ہیں۔  شازیہ مری نے  مزید کہا کہ  عوام کی آواز پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 27 فروری کو عوامی مارچ کی قیادت کرینگے، 8 مارچ کو اسلام آباد میں عوام کی عدالت سجے گی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ  عوامی مارچ بھی ہوگا اور عدم اعتماد کی تحریک بھی آئے گی۔ عمران خان کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی عدالت کریگی۔ شازیہ مری نے جاری بیان میں یہ بھی کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے وزرا کوئی اور نوکری تلاش کریں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا تھا کہ عمران خان کھنڈی چھری سے عوام کی کھال اتار رہے ہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھ کہ عمران خان اوگرا میں چھپ کر عوام پر حملے کر رہے ہیں، پیٹرول قیمتوں میں اضافے نے بدترین مہنگائی کے دروازے کھول دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے