شہباز شریف

عمران نیازی گھر جائے، عوام کو “مہنگا ترین وزیر اعظم” قبول نہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں، خدا کا خوف کریں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی گھر جائے،  عوام کو “مہنگا ترین وزیر اعظم” قبول نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف نے جاری بیان میں کہاکہ پیٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جا رہی ہے۔ ن لیگ کے صدر کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کرلیتی ہے لیکن عوام کے ریلیف کے لئے دوتہائی کا جھوٹ گھڑ لیتی ہے۔ عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کا ریلیف دے سکتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں؟

واضح رہے کہ شہباز شریف نے جاری بیان میں مزید کہا کہ عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں، حکومت کو عالمی منڈی میں صرف آضافہ نظر آتا ہے، کمی نظر نہیں آتی۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی نہ نیت رکھتی ہے نہ اہلیت، اس سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔ حکمران مہنگائی کو قابو کرنے کے بجائے مخالفین اور ناقدین کو قابو کرنے میں مصروف ہے جو افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے