راجہ پرویز اشرف

پاکستان کے آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، راجہ پرویز اشرف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور  سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہی۔ راجہ پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ ہم جمہوری لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے جاری بیا ن میں پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے حکومت میں آنے کیلئے جھوٹے دعوے کیے، رات کو سوتے ہیں اور صبح اٹھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے  کہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ لانگ مارچ کے جمہوری عمل میں تمام اپوزیشن کو شامل ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ 27 فروری کو مزار قائد سے شاہراہ قائدین ہوتا ہوا شاہراہِ فیصل پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے