شیری رحمان

پیپلز پارٹی کا حکومت سے تیل کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظالمانہ قدم قرار دے دیا۔ شیری رحمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں  کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے، دو ہفتے پہلے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا تھا، 3 سال میں تباہی سرکار نے تیل کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے  مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں عوام کو رلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ  اصل میں وزیراعظم ریلیف دے نہیں بلکہ عوام سے ریلیف مانگ رہے تھے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے