حمزہ شہباز

نیازی نوٹس لینا چھوڑ دیں، ان کے نوٹس لینے پر قیمتیں مزید بڑھتی ہیں، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی  نوٹس لینا چھوڑ دیں، کیوں کہ ان کے نوٹس لینے سے قیمتیں اور بھی بڑھ جاتی ہیں۔ ہمیں آئینی راستہ تلاش کرنا ہو گا، عوام آج مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، چینی کی قیمت بے قابو ہوچکی ہے، اس شخص کو پتہ ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بجلی، گیس، آٹے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کے زخم ابھی تازہ تھے کہ قوم پر رات کے اندھیرے میں ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب رات کے اندھیرے میں قوم پر ظلم ڈھائے جاتے ہیں۔ ہم آئین کے ماننے والے ہیں، آئینی راستہ تلاش کرنا ہو گا، ملک عمران خان کی نالائقی، نا اہلی اور کرپشن کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا۔

واض رہے کہ حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ عمران نیازی کو جھوٹ کا عالمی تمغہ ملنا چاہیئے، اب عوام عمران خان کے جھوٹ کا نوٹس لیں گے۔ یہ لوگ اقتدار سے چمٹے رہے تو ہر آنے والا دن قوم پر بھاری ہے۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بنی گالا کا محل چند ہزار روپوں میں جائز قرار دے دیا جاتا ہے،  جبکہ غریب محنت کش کا ٹھیلہ تجاوزات کہہ کر الٹا دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم نے چیف کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے