زلفی بخاری

پاکستان نے بیرون ملک قید تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا اعلان کردیا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے بیرون ملک قید تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں تارکین وطن سے متعلق تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے اب تک 8 ہزار700 سے زائد پاکستانی قیدی وطن واپس آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بیرون ملک قید پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، غیر ملکی جیلوں میں قید سب ہی پاکستانی ہیں خواہ اُن سے غلطی ہوئی یا نہیں ہوئی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پنشن اور صحت سہولیات مہیا کرنے کا نظام لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے 18 ماہ میں 9 لاکھ 80 ہزار پاکستانی بیرون ملک بھیجے، پہلی بار ڈیٹا تیار کرنے کا نظام متعارف کروایا۔

زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ بائیومیٹرک کا ون ونڈو آپریشن سے ویزا مراحل آسان بنائے، ایجنٹ کا کردارختم کر کے آسان نظام تیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایجنٹس کی طرف سے بھیجے والوں کو تنخواہ اور سہولیات درست نہیں بتائی جاتیں، بیرون ملک کے لیے ویزا فیسوں میں کمی کا پلان بھی لارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کبھی بھی اس نظام پر توجہ نہیں دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے