شازیہ مری

پیپلز پارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم کا وجود سوالیہ نشان ہے، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر  مریم نواز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے بغیر پی ڈی ایم کا وجود سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی پی رہنما شازیہ عطا مری نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں عمران خان کو شکست دی جبکہ مریم نواز کی سیاست نے عمران نیازی حکومت کو سہارا دیا ہے۔ انہوں نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ مریم نواز کو اصولی اور اخلاقی طور پر پی ڈی ایم کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ نالائق حکومت کو من مانی کرنے نہیں دیگی جبکہ قومی اسمبلی میں عمران نیازی اکثریت کھو چکے ہیں۔ امید ہے کہ نیازی حکومت کو گرانے کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر ہمارا ساتھ دینگے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے