پیپلزپارٹی پنجاب

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر سمیت دیگر عہدیدار مستعفی

لاہور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ سمیت دیگر عہدیدار اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ تمام رہنماوں نے استعفی بلاول بھٹو کو پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کا ایک اہم اجلاس چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی صدارت میں ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ملک کی سیاسی صورت حال اور پنجاب میں پارٹی فعالیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قمر زمان کائرہ، جنرل سیکرٹری چوہدری منظور اور سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضی نے اپنا استعفی پیش کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے تینوں رہنماوں کے استعفے منظور کرتے ہوئے گزشتہ تین سال سے پنجاب میں تنظیمی فعالیت کو سراہا اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہماری تقرری کو 3 سال مکمل ہو چکے ہیں اور ہماری خواہش ہے وسطی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے