بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کی حکومت بنا کر عوام کو ان کا حق دیں گے۔ بلاول بھٹو

کوہاٹ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنا کر عوام کو ان کا حق دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوہاٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی معاملات ٹھیک نہیں، یہاں دہشتگرد پھر رہے ہیں۔ کہا گیا کہ فیصلہ تو ہوگیا ہے خیبرپختونخوا میں تو کسی اور کو وزیراعلی بنانا ہے، میں نے کہا کہ جیالے ڈرنے اور جھکنے والے نہیں، پی پی کے جیالے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پوری دنیا کو بتایا جائے گا کہ مسلم امہ کے لیڈر کو پھانسی پر کیوں چڑھایا گیا، ہم عوام پر یقین رکھتے ہیں، ہمارے قائد نے سکھایا تھا کہ طاقت کا سر چشمہ عوام ہیں، بانی پی ٹی آئی اور نواز شریف نے 18ویں ترمیم پر عمل درآمد نہیں کیا۔ میں عوام کے مسائل کے حل کے لیے الیکشن لڑ رہا ہوں، پیپلز پارٹی اشرافیہ کی نہیں، غریبوں، مزدوروں اور سفید پوش طبقے کی نمائندگی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم روایتی اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرکے خدمت کی سیاست کا آغاز کریں گے۔ ہم کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صحت کی مفت سہولت ملک کے ہر گھر میں ہو، ہم چاہتے ہیں پختونخوا کے ہر ضلع میں این آئی سی وی ڈی کی طرح مفت علاج کی سہولت ہو، ہم سمجھتے ہیں کہ ریاست عوام کو مفت علاج کی سہولت پہنچا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے