اسلام آباد (پاک صحافت) نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی ہے۔ اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے کی دعوت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت 17ستمبر کیلئے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نامزد چیف جسٹس کی جانب سے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے کی دعوت دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔
Short Link
Copied