بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کیطرف سے عمران حکومت کیخلاف چارج شیٹ ہوگا۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ستائیس فروری کو ہونے والا لانگ مارچ پاکستانی عوام کی طرف عمران خان کی نااہل حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے لانگ مارچ کی کامیابی کیلئے اسٹیبلشمنٹ سے غیر جانب دار رہنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد جائیں گے لیکن پارلیمنٹ یا پی ایم ہاؤس کا گھیراؤ نہیں کریں گے۔ لمبے لمبے دھرنے اور قومی اداروں پر حملے کے بجائے پارلیمان میں سیاست کریں گے، حکومت نکالنے کیلئے آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد لانی ہوگی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کو مضبوط کرنا چاہتی ہے، ہمیں ہر الیکشن میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ اگر ہم نے اس حکومت کو نکالنا ہے تو آئین کے تحت عدم اعتماد لے کرآنا ہوگا، ہم عدم اعتماد کی بات کرتے ہیں ہمارا ساتھ دیں، اپوزیشن حکومت کو ہٹانے کا کوئی دوسرا راستہ بتائے تو ہم حاضر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مرتضی وہاب

شہر کی کسی سڑک پر سیکیورٹی وجوہات پر رکاوٹ نہیں۔ میئر کراچی

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کی کسی سڑک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے