علیزے شاہ

پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی تصاویر ایک بار پھر  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں،  جن کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ نے کچھ  گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویریں پوسٹ کی ہیں جنہیں اب تک ہزاروں انسٹا صارفین دیکھ چکے اور اپنی رائے دے چکے ہیں۔اس سے قبل انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا  نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ یاد رہے اداکارہ علیزے شاہ  اپنی تصاویر اور  ویڈیوز کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے