نیئر بخاری

پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو قائم رکھنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ نیئربخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی رہنما سید نیئر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے کی تجویز بھی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر بخاری نے کہا ہے کہ کسی ایک شخص یا جماعت کی خواہش سے پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت کو اس سے نکالا نہیں جاسکتا۔ ہماری جماعت اس اتحاد کو قائم رکھنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اتحاد میں شامل دس جماعتیں مل کر جو فیصلہ کریں گی اسی کے سب پابند ہیں جبکہ انفرادی فیصلوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

سید نیئر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلزپارٹی کی زیر اہتمام اے پی سی میں رکھی گئی تھی۔ مسائل و معاملات درپیش آتے ہیں اور ان کا حل بھی موجود رہتا ہے۔ پی ڈی ایم میں دس جماعتیں شامل ہیں۔ تمام معاملات کو زیر غور لانے کے لئے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے