نوازشریف

ن لیگ کا اہم اجلاس، نوازشریف کیجانب سے پنجاب میں الیکشن کی بھرپور تیاری کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی صدارت میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے پنجاب میں الیکشن کی بھرپور تیاری کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ پورے پنجاب میں پارٹی کے رہنما اور ورکر متحرک ہو جائیں، نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو پنجاب میں الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار بھرپور طریقے سے الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کریں۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غیرجمہوری سوچ رکھنے والے عمران خان سے کوئی اچھی توقع نہیں رکھی جاسکتی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عمران خان کی حکومت میں ملک کو پہنچنے والے نقصان کا لوگوں کو بتایا جائے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ عمران خان کے دور میں ان کے گھر سے شروع ہونے والی کرپشن کے بارے میں بھی عوام کو بتایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ قومی اسمبلی اپنا وقت پورا کرے گی، کسی بھی صورت عمران خان کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے، پنجاب اور کے پی کے میں پھرپور الیکشن لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے