احسن اقبال

13 جنوری 2022 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ 13 جنوری 2022 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا ، پاکستان کی مالیاتی خود مختاری کا اسٹیٹ بینک بل بلڈوز کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ روز  اسپیکر صاحب سے منت کی کہ یہ پاکستان مخالف بل ہے ، بلز پر ایک چوتھائی وقت تو ملتا کہ شق وار بحث کی جاسکتی ، قومی اسمبلی میں اسٹیٹ بینک بل کو قواعد و ضوابط معطل کرکے بل بلڈوز کردیا۔ ساڑھے 3 سو ارب کے اضافی ٹیکس لگائے گئے ہیں ، یہ وزیر خزانہ فرما رہے تھے پاکستان کی ٹیکسوں کی وصول تاریخی ہے۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ 6 ماہ پہلے وزیر خزانہ جنت کی تصویر دکھا رہے تھے ، ایسا کیا ہوا 6 ماہ میں اپکو عوام کے خون کا آخری قطرہ نچوڑنے کی ضرورت پڑ گئی۔یہ قوم کے ساتھ ظلم ہے اور مصیبت ان پر ڈھائی گئی ہے۔جب آپ ڈھائی سو ارب روپے کاٹ رہے ہیں تو آپ فنڈز فراہم نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے