اشنا شاہ

پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے فنکاروں پر تنقید کی جاتی ہے، اشنا شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا جاتا ہے لیکن پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعے فنکاروں پر تنقید کی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں اشنا شاہ کاکہنا تھا کہ پاکستان میں لوگوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کا سلیقہ نہیں، انہیں یہ سمجھنے میں وقت لگے گا کہ سوشل میڈیا کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اشنا شاہ کی والدہ عصمت طاہرہ بھی ٹی وی کے لاتعداد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ ان کی بڑی بہن ارسا غزل بھی اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران اشنا شاہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ موجودہ دور کے معروف فنکاروں کے ساتھ ساتھ ان لیجنڈ اداکاروں کے ساتھ بھی کام کرنا چاہتی ہیں جن کے ساتھ ان کی والدہ نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا زیادہ تر وقت کینیڈا میں گزرا، اس لئے ان کی اردو کمزور ہے۔ انہوں نے جب اداکاری شروع کی تو اپنا پہلا اسکرپٹ رومن انگریزی میں ہی لکھوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

افتخار ٹھاکر مرحوم والدہ اور بہن کو یاد کرکے رو پڑے

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین افتخار ٹھاکر اپنی مرحوم والدہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے