قمر زمان کائرہ

اگر عمران خان پبلک آرڈر ڈسٹرب کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔ قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ قانونی دائرے میں رہتے ہوئے جلسے کرنا عمران خان کا حق ہے لیکن اگر عمران خان پبلک آرڈر ڈسٹرب کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل آخری مراحل میں ہے، امید ہے جلد طے پاجائے گی۔ آئی ایم ایف ہم پر قدغنیں شوق سے نہیں لگارہا، ہمارے پاس صرف دو آپشن تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں یا نہ جائیں۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بہت برے فیصلے سے بچنے کے لئے نسبتا کم برا فیصلہ کیا، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی صورت میں ملک ڈیفالٹ ہوجانے کا خدشہ تھا۔ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا، روس یوکرائن کی جنگ ختم ہوجائے گی تو تیل اور گیس کی قیمتیں ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کو کوئی ایک جماعت حل نہیں کرسکتی، موجودہ حکومت پاکستان کی سب سے وسیع البنیاد حکومت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے