مریم نواز

مریم نوازکی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے تبصرے پر کرارا جواب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحب زادی مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کے تبصرے پر انہیں کرارا جواب دے دیا۔ خیال رہے کہ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو سماجی رابطوں کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر ان کے تبصرے کا جواب دیا۔

تفصیلات کے مطابقپاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کے بطور وزیر اعظم  دورہ سعودی عرب پر عمران خان کے تبصرے کا جواب دے دیا۔ خیال رہے کہ عمران خان کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ تب نہ تباہی تھی اور نہ سرکاری خرچ پر شادیوں میں شرکت ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دور میں بطور وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ کیا تو اس وقت کے اپوزیشن رہنما عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں تباہی مچی ہوئی ہے اور نواز شریف سعودی عرب چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے