نیر بخاری

ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ ریاستی قوانین کے مطابق نمٹنا ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے، نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے  کہا ہے کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ ریاستی قوانین کے مطابق نمٹنا حکومت اور ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کسی کو لاقانونیت پھیلانے اور گھیراؤ جلاؤ کی ٹھیکیداری نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے عمران خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کی لاتعلقی  سے نفرت اور انتشار سازش پر جھاڑو پھیرنے پر عمران خان گھبرائٹ اور بوکھلاہٹ کی ناقابل علاج بیماری کا شکار ہوگیا ہیں۔ نیر بخاری کا کہنا ہے کہ  پی ٹی وی پر حملہ پارلیمنٹ میں کپڑے ٹانگنے اور سپریم کورٹ کے حروف مٹانے والے کس ڈھٹائی سے  قانونی حقوق مانگ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ تم وہی عمران خان  ہو جس نے الیکشن کمیشن  کے زیرنگرانی تمام ضمنی انتخابات کے نتائج کو تسلیم کئے ہیں۔نیر بخاری نے کہا کہ نے کہا کہ فسطائیت پر قائم حکومت اور غیر جمہوری رویوں پر عمل پیرا رہنے والے کو جمہوریت یاد آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے