راولپنڈی کنٹینر

راولپنڈی اسلام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی راستے سیل

اسلام آباد (پاک صحافت) راولپنڈی اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ جڑواں شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگاکر سیل کردئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے اسلام آباد مارچ و متوقع احتجاج سے نمٹنے کے لیے راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ مری روڈ سمیت اہم شاہراہوں کو کنٹرینرز اور رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے۔ جمعے کی نماز کے بعد لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دئیے جانے کے بعد سے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاروں کے ذریعے سیل کر دیاگیا ہے۔ علاوہ ازیں لاہور کے داخلی و خارجی راستے بھی کنٹینر لگا کر بند کر دئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے