مرتضی وہاب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بدترین ظلم ہے۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر بدترین ظلم ہے۔ جسے سندھ حکومت مسترد کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عیارانہ اضافہ کرتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں گیارہ روپے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجی تھی، کپتان اوگرا کی سمری سے کچھ تناسب کم کرکے اضافہ کردیتے ہیں۔ پھر نااہل ترجمان واہ واہ کرتے ہیں کہ کپتان نے اوگرا کی سمری کو مسترد کرکے کم اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدارا عوام کے غیض و غضب سے بچیں اور قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس لیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے