پیمرا

پیمرا کی جانب سے تمام ٹی وی چینلنز کو ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے تمام ٹی وی چینلنز کو ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا ہے۔ پیمرا نے اپنے احکامات میں کہا ہے کہ ریاست مخالف جذبات ابھارنے والے شخص کو ایئر ٹائم نہ دیا جائے۔

تٖفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو تباہ کیا گیا، وفاق کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف جذبات کو ابھارا گیا۔پیمرا احکامات میں کہا گیا ہے کہ ریاست مخالف سرگرمیاں ایک سیاسی جماعت کے مشتعل کارکنان نے کیں جس کا مقصد اداروں اور ریاست کو نقصان پہچانا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یہ خوفناک رجحان ہے، جس کی مذمت کی جانی چاہیے، ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے والوں کا میڈیا بائیکاٹ ہونا چاہیے، نفرت پھیلانے والوں کا بلیک آوٹ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے