سندھ کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی تعطیلات کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا جبکہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں بھی آج سے دو ماہ کی چھٹیوں کا آغاز ہو رہا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں آج سے 2 ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ دوسری جانب سندھ میں اسکول، کالج، مدرسوں کی گاڑیوں میں گیس سلینڈر پر پابندی لگا دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹی بسوں میں بھی سلینڈر پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس، موٹر وے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب سندھ میں غیر قانونی بس اڈوں کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے