شہباز شریف

امید ہے کل ایک اور قرارداد ایوان میں پیش ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے کل ایک اور قرارداد ایوان میں پیش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے اتحادیوں کے ساتھ وکلاء کی نشست ہوئی۔ تین رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس فائز عیسی نے کی جس کی کارروائی سرکلر سے ختم کی، خیبرپختونخوا کے حوالے سے تین رکنی بینچ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ بھی جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آئین و قانون کے ساتھ سنگین مذاق کیا جا رہا ہے، قاضی فائز عیسی کے فیصلے کو پہلے سرکلر اور پھر 6 رکنی بنیچ نے ختم کیا، کابینہ اور قومی اسمبلی میں وزیر قانون نے یہ تمام صورتحال سامنے رکھی۔ ملک میں اس طرح کا کھلواڑ پہلے دیکھنے میں نہیں آیا، تین رکنی بینچ نے فل کورٹ کی استدعا کو رد کیا، 3-4 کے فیصلے پر کوئی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ 10 تاریخ تک حکومت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق فنڈز فراہم کرنے ہیں، کل کابینہ میٹنگ میں عدالتی فیصلے پر تفصیل سے بات ہوئی، اس حوالے سے حکومتی اتحاد کی ایک ٹھوس شکل سامنے آنی چاہیے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، جبکہ مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے