سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے کئی امیدواروں کے نام فائنل کر دئے

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے کئی امیدواروں کے نام فائنل کر دئے

اسلام آباد(پاک صحافت) سینیٹ الیکشن کے پیش نظر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے کئی نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل کر لیئے ہیں۔ فہرست میں شبلی فراز، حفیظ شیخ، محسن عزیز، فیصل واؤڈا، دوست محمد، ثانیہ نشتر، سیف اللّٰہ نیازی، ڈاکٹر زرقا، بیرسٹر علی ظفر اور فوزیہ ارشد شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا کا نام فائنل ہوا ہے۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اس حوالے سے کہتے ہیں کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے سینیٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیئے ہیں، باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ انتخابات، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنا ووٹ اسلام آباد میں رجسٹرڈ کروا دیا

انہوں نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا، سندھ سے فیصل واؤڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے بتایا کہ ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللّٰہ ابڑو تحریکِ انصاف کے امیدوار ہوں گے، جبکہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام سینیٹ کے لیے فائنل کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب سے سیف اللّٰہ نیازی، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے۔فواد چوہدری نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد کے نام تحریکِ انصاف کے امیدوار کے طور پر فائنل کیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب سینیٹ الیکشن کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جس کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے منظوری دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹ کی آئندہ مدت کے لیے شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا کا نام فائنل ہوا ہے جبکہ ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر ڈاکٹر کریم خواجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی مخصوص نشست پر پلوشہ خان کو نامزد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

جنرل نشست کیلئے جام مہتاب ڈاہر اور تاج حیدر کو بھی ٹکٹ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن کے امیدواروں کو وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ طلب کر لیا گیا ہے،پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے