سراج الحق

پونے چار برس قبل ملک پر تبدیلی کے نام پر تباہی مسلط کی گئی، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے پی ٹی آئی کو نااہل حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پونے چار برس قبل ملک پر تبدیلی کے نام پر تباہی مسلط کی گئی۔ سراج الحق کا کہنا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ہر شعبہ تباہ کر دیا، پاکستان پر آئی ایم ایف کی مکمل اجارہ داری قائم ہو چکی، ملک میں روشنی اور ہوا کے علاوہ ہر چیز پر ٹیکس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے پی ٹی آئی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان مہنگائی کے حساب سے دنیا کے ٹاپ ٹن ممالک میں ہے، پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن بڑھی اور بے روزگاری کا طوفان آیا۔ سراج الحق نے یہ بھی کہا ہے کہ حکمرانوں کے ظلم سے قوم کو نجات دلا کر اسلامی فلاحی پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔

واضح  رہے کہ جماعت اسلام کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ناانصافی اور ظلم کے خلاف عوام کو متحد کر رہی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، سودی معیشت اور کرپشن کے خلاف ہر شہر میں دھرنا دیا جائے گا، لانگ ہو یا شارٹ، عوام کے لیے اسلام آباد مارچ صرف جماعت اسلامی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے