احسن اقبال

جب تک نالائق حکومت ہے، مہنگائی کاجن قابو نہیں آسکتا، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب تک نالائق حکومت ہے، مہنگائی کا جن قابو نہیں آسکتا۔ احسن اقبال نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے تھے بجلی، گیس مہنگی ہوتو وزیراعظم کرپٹ ہوتا ہے، جو پاکستانیوں کے چندے میں گھپلا کرے وہ کیا نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیاگیا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مزید مہنگائی ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا تھا کہ مشکل وقت 4 ماہ کا ہیں، وزیر خزانہ نے کہا مہنگائی پر قابو پانے کے لیے 8 ماہ درکار ہیں، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، غربت اورمسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کومعاشی دلدل میں دھنسا رہے ہیں۔ وزیراعظم عمرا ن خان کی کابینہ سب سے بڑی ہے، وزارتوں کی تقسیم کے لیے پیسہ ہے لیکن عوام کے لیے نہیں۔ شہبازشریف کے خلاف روزانہ الزامات عائد کرتے رہتے ہیں، آپ یہ بتائیں کہ کون این آراو مانگ رہاہے؟ آپ کسی کو این آر او نہیں دے سکتے بلکہ خود کو دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے