علی زیدی

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو حراست میں لے لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) کراچی پولیس نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کو پولیس نے کراچی کے علاقے کالا پل سے گرفتار کرلیا۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق علی زیدی کو پولیس نے کالا پل سے حراست میں لیا۔

پولیس حکام نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شارع فیصل پر احتجاج کرنے والے 23 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن میں علی زیدی بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج دوپہر کو رینجرز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے