بلوچ مظاہرین

مذاکراتی کمیٹی کی سفارش پر مزید 34 بلوچ مظاہرین رہا

اسلام آباد (پاک صحافت) مذاکراتی کمیٹی کی سفارش پر مزید 34 بلوچ مظاہرین کو رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی سفارش پر مزید 34 بلوچ مظاہرین رہا کر دیے گئے ہیں۔ گرفتار بلوچ مظاہریں کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔

واضح رہے کہ فواد حسن فواد، مرتضی سولنگی، جمال شاہ، گورنر بلوچستان نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے جس کے دوران مظاہرین نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

مذاکرات کے پہلے دن کمیٹی نے گرفتار خواتین اور بچوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس سے قبل گزشتہ روز بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ڈاکٹر ظہیر بلوچ کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دھرنے میں پولیس نے مظاہرین کو نیا اسپیکر لانے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے