خواجہ آصف

خواجہ آصف کوٹ لکھپت جیل سے رہا، لیگی کارکنوں کا استقبال

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گزشتہ کئی ماہ سے قید مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی ضمانت گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے منظور کی تھی۔ جس کے بعد آج قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کاشف رسول کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کر دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے وکیل نجم الحسن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے خواجہ آصف کو دو دن تک آرام کا مشورہ دیا ہے، خواجہ آصف کا مثانے کا آپریشن ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے