عطا تارڑ

پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کو وزیراعلی پنجاب بنایا گیا۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جس شخص کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا تھا آج اسی کو وزیراعلی پنجاب بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے دوران انکشاف ہوا کہ بیلٹ پیپر پر نمبر کا اندراج کیا گیا تھا جو کہ آئین کے خلاف ورزی ہے۔ یہ اس لئے کیا گیا تھا تاکہ ووٹر کی شناحت کی جاسکے جبکہ جب بھی اسپیکر ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوا، ووٹرکی شناخت سامنے نہیں لائی جاتی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ق لیگ نے تحریک انصاف کو ہائی جیک کرلیا ہے تو اب جو ان دونوں پارٹیوں نے فیصلہ کیا ہے وہ جزا اور سزا کا ہے تاکہ ان کو معلوم رہے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا ہے۔ آج ہم لاہور ہائی کورٹ آئے ہیں لیکن رات کو نہیں آئے کیونکہ یہ ایک ٹرینڈ بن گیا کہ دیوار پھلانگ کر عدالت کھلوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے استدعا ہے کہ آج اس مقدمے کو فکس کیا جائے اور ہمیں انصاف دیا جائے کیونکہ کل کے الیکشن میں ہمارے بنیادی حقوق کو ختم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے